13 اگست 2014 - 13:14
پاکستان کے لئے آئندہ چوبیس گھنٹے نہایت اہم

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے آئندہ چوبیس گھنٹے نہایت اہم ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جاوید صدیق نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اور عمران خان گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے اس بحران پر قابو پا لیں ورنہ دوسری صورت میں پاکستان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سہ رکنی عدالتی کمیشن کی تجویز کو قبول کرلینا چاہیے۔ جاوید صدیق نے کہا کہ فوج اقتدار پر قبضہ نہیں کرسکتی اس لئے کہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ فوج حکومت ہاتھ میں لے لے کیونکہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں نے فوج کی مداخلت کی مخالفت کی ہے اور فوج اس بار مارشل لاء لگا کر عوامی مخالفت مول لینا نہیں چاہتی اس لئے کہ فوج شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائي کر رہی ہے۔

........

/169